سکھر (رپورٹ عادل خان )پاک سوچ میڈیا گروپ کے ایڈیٹر ذوالفقار سولنگی نے ایس ایچ او بی سیکشن سکھر غلام اصغر جروار اور ہیڈ محرر خالد حسین کلواڑ سے ملاقات کی، جس میں شہر کی امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ایس ایچ او غلام اصغر جروار کا کہنا تھا کہ پولیس شہریوں کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ اگر کسی بھی شہری کو کوئی شکایت یا مسئلہ درپیش ہے تو وہ بلا جھجھک پولیس سے رابطہ کرے۔ جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔ملاقات میں پولیس اور عوام کے درمیان بہتر روابط اور شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
پاک سوچ میڈیا گروپ کے ایڈیٹر ذوالفقار سولنگی کی ایس ایچ او بی سیکشن سکھر غلام اصغر جروار اور ہیڈ محرر خالد حسین کلواڑ سے ملاقات
What’s your Reaction?
+1
+1
+1
+1
+1