لاڑکانہ(رپورٹ عادل خان)DIGلاڑکانہ جناب شیراز نظیر صاحب کے جاری کردہ سخت ہدایات و احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ حسن سردار احمد خان نیازی صاحب کا ضلع جیکب آباد، ضلع لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ کے ٹرائی بارڈر ایریاز میں جاری فیلڈ آپریشن کا دورہ دورے کے دورانایس ایس پی صاحب نے آپریشنل ایریا میں قائم اہم چوکیوں و کیمپ کا دورہ کیا۔چوکیوں و کیمپ پر تعینات پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔ ASP UT طلال خلیل بلوچ صاحب اور SDPO میروخان عبدالرسول بگھیو صاحب نے جاری فیلڈ آپریشن کے بارے میں ایس ایس پی صاحب کو تفصیلی بریفنگ دی۔ایس ایس پی صاحب نے کیمپ و چوکیوں پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کو ضروری ہدایات واحکامات دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسران و جوان اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں،اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار رہیں۔ایس ایس پی صاحب نے آپریشن ایریا میں تعینات پولیس افسران و جوانان کو فیول، صاف پانی اور کھانے وغیرہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیئے۔
DIG لاڑکانہ جناب شیراز نظیر صاحبکے جاری کردہ سخت ہدایات و احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ حسن سردار احمد خان نیازی صاحب کا ضلع جیکب آباد، ضلع لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ کے ٹرائی بارڈر ایریاز میں جاری فیلڈ آپریشن کا دورہ
What’s your Reaction?
+1
+1
+1
+1
+1