کراچی(رپورٹ ذولفقار علي) ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی جانب سے انسدادِ پولیو مہم کے چوتھے روز بھی پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہےایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی نے انسدادِ پولیو مہم کے چوتھے روز بھی مختلف پولیو کیمپس کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاایس ایس پی ساؤتھ نے ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں اپنی ذمہ داریاں الرٹ رہتے ہوئے انجام دینے کی ہدایات دیںایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کے اوقات کے دوران سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور نفری کو وقتاً فوقتاً چیک کیا جائے اور مہم کے اختتام تک متعلقہ علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی یقینی بنائی جائےایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی پولیو مہم کے دوران بذاتِ خود سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں اور پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے کیے گئے انتظامات کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ انسدادِ پولیو مہم کو کامیابی سے مکمل کیا جا سکے
انسدادِ پولیو مہم کے چوتھے روز بھی ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات
What’s your Reaction?
+1
+1
+1
+1
+1