سکھر: ملٹری روڈ، بچل شاہ بائی پاس اور سٹی پوائنٹ پر بے روزگاری کی وبا پھیل گئی، غریبوں کے چولہے بجھ گئے

سکھر (رپورٹ عبدالجبار نوناري) ملٹری روڈ، بچل شاہ بائی پاس اور سٹی پوائنٹ پر روزگار کے لیے بیٹھے سینکڑوں محنت کشوں کو بے روزگار کر دیا گیا ہے۔ متاثرین بدترین خستہ حالی کا شکار ہیں، ان کی پوزیشن بہت خراب ہو گئی ہے۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ اس مہنگائی کے عالم میں بندہ کہاں جائے؟ غریب طبقے پر پڑھائی کا خرچ ہے، بیماریاں ہیں، روزانہ کمانے والے بندے بہت پریشان ہیں، مریض ہو گئے ہیں، خودکشی کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔شہریوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سہولت سینٹر کھولے جائیں، پوائنٹس پر پوائنٹس بنائی جائیں، جیسے پنجاب میں سہولت بازار بنائے گئے تھے، ایسے ہی سہولت بازار بنائے جائیں تاکہ ہلکے پھلکے سرکاری اسٹال ہوں، مناسب کرایہ ہو جو بندے پہلے بھی دیتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ الٹا قانون ہے، ملٹری روڈ پر جو غیر قانونی دکانیں، ورکشاپس بنی ہوئی ہیں ان کو کوئی کہنے والا نہیں ہے، جو پرچی وغیرہ دیتا ہے اس پر قانون چلتا ہے۔ غریبوں کو ہٹایا جاتا ہے، بھگایا جاتا ہے، ذلیل کیا جاتا ہے۔جبکہ دوسری طرف ملٹری روڈ پر بڑی بڑی پلازائیں، دلہن بکریاں اور دیگر عمارتیں سرکاری جگہوں پر کھڑی ہوئی ہیں، جو بڑے بڑے کرائے لے رہے ہیں اور سرکاری جگہ فٹ پاتھ بھی خالی نہیں، ان کے بھی کرائے لے رہے ہیں، لیکن قانون صرف غریب کے لیے ہے۔

What’s your Reaction?
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *