عظیم چاچڑ قتل کیس، پانچ روز گزرنے کے باوجود نامزد ملزمان گرفتار نہ ہو سکے ورثاء کا کمشنر آفس ملٹری روڈ پر احتجاجی دھرنا ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کا اعلان

سکھر(دانش راجپوت)سکھر کے علاقے قریشی گوٹھ میں نیو پنڈ تھانے کی حدود میں پانچ روز قبل قتل ہونے والے عظیم چاچڑ کے ورثاء نے نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جو کمشنر آفس ملٹری روڈ پہنچ کر احتجاجی مظاہرے اور دھرنے میں تبدیل ہوگئی۔ احتجاج کی قیادت میانداد چاچڑ، انور چاچڑ نے کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ عظیم چاچڑ کے قتل میں نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کرکے انہیں انصاف فراہم کیا جائےورثاء کا کہنا تھا کہ پانچ روز گزرنے کے باوجود ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے، اگر ہمارے مقتول کے نامزد ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کریں گے مظاہرین نے حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی جبکہ دھرنے کے باعث ملٹری روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی

What’s your Reaction?
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *