سکھر(رپورٹ ماجد محمود)سیپکو چیف انجینئر اعجاز احمد چنہ کی خصوصی ہدایت پر نواں گوٹھ کا اہم دورہ سیپکو کے چیف انجینئر اعجاز احمد چنہ کی خصوصی ہدایت پر سکھر سرکل میں بجلی کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات جاری ہیں۔اسی سلسلے میں اے سی سکھر عبدالحق سیال اور ایکسین سکھر خلیل احمد چانڈیو کی سربراہی میں سب ڈویژن بندر روڈ کے علاقے نواں گوٹھ کا تفصیلی وزٹ کیا گیا۔
دورے میں سب ڈویژن بندر روڈ کے ایس ڈی او اسرار احمد باجکانی، خادم کٹپر، منور زمان صدیقی، برکت علی مہر بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر نواں گوٹھ یوسی کے چیئرمین محمد ذاکر بندھانی، سعید بندھانی، حنیف بندھانی، فہیم بندھانی، شاکر بندھانی اور علاقے کے دیگر معززین بھی موجود تھے۔وفد نے نواں گوٹھ کی عوام سے اپیل کی ہے کہ ان کے دیرینہ مسائل جلد از جلد حل ہوں گے اور نواں گوٹھ میں بجلی کی بحالی کا کام شروع ہو جائے گا، عوام سے گزارش ہے کہ بھرپور تعاون کریں تاکہ جلد از جلد بجلی بحال ہو سکے۔یوسی چیئرمین محمد ذاکر بندھانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے سی سکھر اور ایکسین سکھر سے تفصیلی بات چیت ہوئی، انشاء اللہ بہت جلد نواں گوٹھ کے بجلی کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے، عوام پر لگی ڈیڈکشن کو ختم کرایا جائے گا اور ریسکیو رنگ کا کام کیا جائے گا، ہماری بھرپور کوشش ہے کہ نواں گوٹھ کی بجلی جلد از جلد بحال ہو۔علاقہ مکینوں نے سیپکو افسران اور چیئرمین ذاکر بندھانی کے اس اقدام کو سراہا۔
سیپکو کے چیف انجینئر اعجاز احمد چنہ کی خصوصی ہدایت پر سکھر سرکل میں بجلی کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات جاری ہیں
What’s your Reaction?
+1
+1
+1
+1
+1