سکھر(رپورٹ عادل خان)ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری PSP، QPM کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مختلف تھانوں کی حدود میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور مجموعی طور پر 4769 گرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ دبر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کریم بخش چوہان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول برآمد کرلیا۔ ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اسی طرح تھانہ باگھڑجی پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب روپوش ملزم پیارو جتوئی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم تھانہ باگھڑجی میں درج قتل کے مقدمہ نمبر 01/2008، دفعات 302 اور 324 میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ تھانہ نیو پنڈ پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ملزم راشد چنو کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 2050 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 179/2026، دفعہ 9(1)3C، سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ تھانہ کندھرا پولیس نے منشیات سپلائی کرنے کے الزام میں ملزم نور محمد عرف نورو میرانی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1100 گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 149/2026، دفعہ 9(1)3C کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تھانہ صالح پٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم میر خان شر کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 1004 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 135/2026، دفعہ 9(1)3C کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ادھر تھانہ پنوعاقل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آئی آر لسٹڈ منشیات فروش ملزم عمران علی ملک کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 615 گرام چرس برآمد ہوئی، جس پر مقدمہ نمبر 238/2026، دفعہ 9(1)3B کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔ سکھر پولیس کے ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ امن و امان کے قیام اور منشیات جیسی سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے پولیس کی جانب سے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
سکھر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور 4769 گرام چرس برآمد
What’s your Reaction?
+1
+1
+1
+1
+1