سکھر/کراچی(بیورورپورٹ) میئر سکھر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے محترم وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اہم ملاقات کی، جس میں معزز چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ بھی شریک تھے۔ ملاقات میں سکھر کے جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، شہری بنیادی ڈھانچے کی جدید خطوط پر بہتری، صاف پینے کے پانی کی فراہمی، نکاسیٔ آب و سیوریج کے نظام، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، اوورہیڈ برجز، پارکس کی تزئین و آرائش، شہر کی خوبصورتی، ٹریفک مینجمنٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مجوزہ منصوبوں سمیت سندھ حکومت کے مختلف ترقیاتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو سکھر کے جامع ترقیاتی روڈ میپ، شہری سہولیات کی بہتری اور شہر کو جدید، خوبصورت اور ماحول دوست شہری مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے عوامی فلاح، پائیدار شہری ترقی، جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر اور شہریوں کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو بھی اجاگر کیا۔ملاقات میں اس امر پر زور دیا گیا کہ سکھر کی ترقی کو ایک مربوط منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھاتے ہوئے شہر کی اہم شاہراہوں کی تعمیر و بحالی، سڑکوں کی خوبصورتی، ٹریفک کے دباؤ میں کمی، اوورہیڈ برجز اور دیگر ضروری انفراسٹرکچر کی بہتری کے ساتھ پارکس، گرین بیلٹس اور عوامی تفریحی مقامات کی تزئین و آرائش پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ اس سلسلے میں شہری منظرنامے کو بہتر بنانے، صفائی ستھرائی کے نظام کو مؤثر بنانے اور جدید شہری تقاضوں کے مطابق سہولیات کی فراہمی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، تاکہ سکھر کو ایک منظم، پُرکشش اور رہنے کے لیے بہتر شہر بنایا جا سکے۔بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے بتایا کہ سکھر میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ایک جامع منصوبے کا پلان اور آپریشنل ماڈل تیار کر لیا گیا ہے، جو منظوری کے لیے پی پی پی پالیسی بورڈ کے سامنے پیش کیے جانے کا منتظر ہے۔ مجوزہ منصوبے کی منظوری اور عملی نفاذ سے ایک لاکھ سے زائد گھروں اور ساڑھے چھ لاکھ سے زیادہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ ملاقات میں سیوریج اور ڈرینیج نظام کی بہتری، بارشوں کے پانی کی بروقت نکاسی، شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے کے مسائل کے تدارک، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور پارکنگ پلازا کے منصوبے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔بطور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے صوبائی حکومت کے ترقیاتی وژن اور عوامی فلاح کے لیے جاری اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت شہری بنیادی سہولیات کی بہتری، جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر، صاف پانی کی فراہمی، نکاسیٔ آب کے مسائل کے حل اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری سے مؤثر استفادے کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی اور تکمیل میں عوامی ضروریات، شہریوں کے معیارِ زندگی اور مستقبل کے تقاضوں کو بنیادی اہمیت حاصل ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق سڑکوں کی بہتری، خوبصورت پارکس، جدید ٹریفک نظام اور معیاری بلدیاتی سہولیات کسی بھی ترقی یافتہ شہر کی بنیادی ضرورت ہیں۔ملاقات کے دوران سکھر میں ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر تکمیل، متعلقہ محکموں کے درمیان رابطہ کاری، دستیاب وسائل کے بہتر استعمال اور منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ شہر کی ترقی کے لیے تعمیراتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ ان کی پائیداری، دیکھ بھال اور طویل المدتی افادیت کو بھی یقینی بنایا جائے، تاکہ شہریوں کو ان منصوبوں کے ثمرات مستقل بنیادوں پر حاصل ہو سکیں۔ملاقات میں ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے ہیڈکوارٹر منیلا میں منعقدہ کلائمیٹ ایڈاپٹیشن انویسٹمنٹ پلاننگ فورم (CAIP2026) میں سکھر کے لیے پیش کیے گئے منصوبوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے سکھر کلائمیٹ رسک سٹی پروفائل اور ایڈاپٹیشن ایکشن پلاننگ کے اہم پہلوؤں سے آگاہ کرتے ہوئے شہری سیلاب سے تحفظ، نکاسیٔ آب، پانی کی فراہمی، شدید گرمی کے اثرات میں کمی، شہری شجرکاری اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنیادی ڈھانچے کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے اس امر پر روشنی ڈالی کہ جدید شہری منصوبہ بندی میں موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملی کو شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ت…
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے میئر سکھر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی اہم ملاقات، معزز چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ بھی شریک
What’s your Reaction?
+1
+1
+1
+1
+1