سکھر (دانش راجپوت):* سکھر نیشنل پریس کلب (رجسٹرڈ) کے سینئر نائب صدر محمد ایوب پیرزادہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس سکھر پہنچ گئے اس موقع پر سکھر نیشنل پریس کلب کے صدر ساحل جوگی کی سربراہی میں وفد نے بی این این آفس پہنچ کر محمد ایوب پیرزادہ کا پرتپاک استقبال کیا انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی وفد میں جنرل سیکریٹری آغا یاور،انفارمیشن سیکریٹری دانش راجپوت،آفس سیکریٹری راجہ غلام شیخ، ایگزیکٹو ممبران اسماعیل سومرو اور عامر جوگی سمیت ندیم عباسی،صفت سولنگی،فرحان میمن، عبدالجبار نوناری، ممتاز مہر، ضمیر احمد گھنیو اور دیگر افراد شامل تھے اس موقع پر سکھر نیشنل پریس کلب کے بانی عبدالسمیع پیرزادہ بھی موجود تھےمحمد ایوب پیرزادہ نے وفد کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی روح پرور زیارتوں اور اپنے سفرِ عمرہ کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی ملاقات کے دوران ملک کی ترقی، قوم کی خوشحالی، امن و استحکام اور سکھر نیشنل پریس کلب کی مزید ترقی و فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں وفد نے محمد ایوب پیرزادہ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ایک بار پھر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا
سکھر نیشنل پریس کلب کے سینئر نائب صدر ایوب پیرزادہ عمرہ کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، صدر ساحل جوگی کی سربراہی میں وفد کی بی این این آفس آمد، پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی گئی
What’s your Reaction?
+1
+1
+1
+1
+1