صدر لوکل کونسل ایسوسی ایشن پاکستان و چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں اہم ملاقات

سکھر/لاہور(رپورٹ رزاق احمد)صدر لوکل کونسل ایسوسی ایشن پاکستان و چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں اہم ملاقات کی ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور سید کمیل حیدر شاہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اورمقامی حکومتوں کے نظام کو مزید فعال، مؤثر اور بااختیار بنانے، بلدیاتی اداروں کے کردار اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق امور پر گفتگوکی گئی ،اس موقع پر سید کمیل حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ  مقامی حکومتوں کو مزید مؤثر، فعال اور بااختیار بنانے کی ضرورت ہے،مضبوط بلدیاتی نظام کے ذریعے عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے، پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے،سندھ پیپلز پارٹی کی قیادت میں ترقی کی جانب گامزن ہے،ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سیاست عوام کی خدمت، عوام کی مشکلات اور مسائل کو عملی طور پر حل کرنے کا نام ہے۔
 

What’s your Reaction?
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *