ضلع کیماڑی پولیس کی جانب سے انسداد پولیو مہم کے دوران  فول پروف سیکیورٹی انتظامات

کراچی( رپورٹ ذولفقار علي) ضلع کیماڑی پولیس کی جانب سے انسداد پولیو مہم کے دوران  فول پروف سیکیورٹی انتظاماتایس ایس پی کیماڑی کی سربراہی میں سخت سیکیورٹی حصار کے ساتھ مہم کا آغاز کردیا گیا۔ 02سے 08 نومبر تک جاری رہنے والی مہم میں 1200 سے زائد افسران و جوان پولیو ٹیموں کے ہمراہ سیکیورٹی انتظامات پر مامور کئے گئے ہیں۔جبکہ سول کپڑوں میں اسٹاف تعینات کرنے سمیت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کوئیک رسپانس ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔ سیکورٹی کو فول پروف بنانے کیلیے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔عوام الناس سے گزارش ہیکہ 05 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ڈراپس ضرور پلوائیں اور اس قومی فریضہ میں ضلع کیماڑی پولیس کا ساتھ دیں۔
 

What’s your Reaction?
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *