سکھر (ڈسٹرکٹ رپوٹرسنی شیخ) مچھروں کی تعداد میں اضافہ ،عوامی شکایات پر سکھر انتظامیی متحرک، یوسی 4 کلاک ٹاور مکی شاہ ٹاؤن میں مچھر مار و فیومی گیشن اسپرے کیا گیا. تفصیلات کے مطابق سکھر شہر میں مچھروں کی تعداد میں اضافے اور عوامی شکایات پر سکھر میونسپل کارپوریشن متحرک ہوگئی ہے، شہر کی مختلف یوسیز میں مچھر مار اسپرے مہم کا سلسلہ شروع کردیا ہے گذشتہ روز یوسی 4 کلاک ٹاور مکی شاہ ٹاؤن کے وائس چیئرمین ثاقب، کونسلر اسلم ملک، کونسلر کمال ودیگر نے اپنی نگرانی میں مچھر مار و فیومی گیشن اسپرے کرایا. بلدیاتی نمائندوں نے کہا کہ عوام کی خدمت و مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، موسم بدل رہا ہے، مچھروں کی بہتات ہے، عوامی شکایات کے پیش نظر اسپرے مہم شروع کی ہے تاکہ لوگوں کو مختلف بیماریوں سے بچایا جاسکے۔
مچھروں کی تعداد میں اضافہ ،عوامی شکایات پر سکھر انتظامیی متحرک، یوسی 4 کلاک ٹاور مکی شاہ ٹاؤن میں مچھر مار و فیومی گیشن اسپرے کیا گیا
What’s your Reaction?
+1
+1
+1
+1
+1