سکھر (دانش راجپوت) سکھر سائٹ ایریا میں قائم لیبر آفس کے باہر نجی بسکٹ کمپنی کے مبینہ ناروا سلوک کے خلاف مزدور اتحاد سکھر کے رہنما لیاقت علی ڈریھو کی قیادت میں بڑی تعداد میں متاثرہ ملازمین نے احتجاج کیاملازمین نے جوائنٹ ڈائریکٹر آغا اصغر اور لیبر آفیسر کامران تالپور سے ملاقات کرکے اپنے دکھڑے سنائے بعض مزدور اپنی مشکلات بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئےان کا مؤقف تھا کہ کمپنی انتظامیہ مبینہ طور پر اپنی مرضی سے چھٹیاں دیتی ہےپروڈکشن لائنیں بند کرکے ملازمین کو مشکلات سے دوچار کرتی ہے اور بعض ورکرز کو گیٹ پر روک دیا جاتا ہےجبکہ انتظامیہ ان کی بات سننے کو تیار نہیں احتجاج میں عدنان شریف، ارمان علی عباسی،کاشف،شرجیل ماکو،وزیر علی۔عامر ارشاد چنا اور سماجی رہنما خادم کھوسو بھی موجود تھےلیاقت علی ڈریھو نے ملازمین کی تحریری درخواستیں حکام کے حوالے کیں جوائنٹ ڈائریکٹر آغا اصغر نے جائز شکایات کے ازالے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ایک ہفتے کا وقت مانگا۔ مزدور اتحاد نے خبردار کیا کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو بھوک ہڑتال شروع کی جائے گی آخر ان محنت کشوں کی فریاد کون سنے گا؟؟؟؟روزگار کے لیے پسینہ بہانے والے مزدور اپنے ہی حقوق کے حصول کے لیے دربدر ہیں جبکہ کمپنی انتظامیہ کے مبینہ رویے نے ان کے لیے مشکلات کھڑی کر رکھی ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ ایک ہفتے میں ان مزدوروں کو انصاف دلا پاتا ہے یا ان کی فریاد بھی دفتری فائلوں میں دب کر رہ جاتی ہے۔
نجی بسکٹ کمپنی کے ستائے مزدوروں کی آہ و بکا، نصف سے زائد ملازمین فریاد لے کر لیبر آفس پہنچ گئے آبدیدہ ورکرز نے مبینہ زیادتیوں کی داستان سنا دی
What’s your Reaction?
+1
2
+1
+1
+1
+1