الیکشن تک بھی ضرورت ہوئی تو گورنر راج کا نفاذ جاری رہے گا:اختیار ولی

 (ویب ڈیسک )سہیل آفریدی اس وقت کہاں ہیں اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج کب تک نافذ رہے گا اس حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں گزشتہ روز ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ معطل وزیراعلیٰ سہیل آفریدی منظر عام سے غائب ہیں، ان کے حوالے سے مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

 وزیراعظم کے معاون خصوصی اختیار ولی نے کہا کہ جہاں تک ضرورت ہے، وہاں تک گورنر راج نافذ رہے گا۔ اگر الیکشن تک بھی ضرورت ہوئی تو گورنر راج کا نفاذ جاری رہے گا۔ تاہم الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے اور اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں:لینڈ نگ کے دوران مسافر طیارے کے سامنے وین آگئی، تحقیقات شروع

اختیار ولی نے سہیل آفریدی سے متعلق کہا کہ وزیراعلیٰ ہوں یا ایم پی ایز وہ تو پہلے ہی معطل تھے۔ اسمبلی کام کر ہی نہیں رہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں اور انہوں نے اپنے طور پر خود کو حوالے کیا ہے ، اب بے لاگ احتساب ہوگا اور کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

 وزہراعظم کے معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا خیبر پختونخوا میں سارا نظام بگڑا ہوا ہے، کچھ اضلاع کو تو دہشت گردوں کے حوالے کیا ہوا ہے۔ اس صوبے میں ہمارا کوئی سیاسی مقصد نہیں، ہمارا مقصد صرف امن اور ترقی ہے۔

What’s your Reaction?
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *