کراچی(رپورٹ ذوالفقارعلي) تھانہ بوٹ بیسن پولیس نے اندھے قتل کا معمہ صرف 6 گھنٹوں میں حل کر لیا، مقتول کے دو بھائی گرفتارتھانہ بوٹ بیسن کی حدود میں ہندو قبرستان، نیشنل سیلنگ کلب کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی ، ایس ایس پی مہزور علی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ بوٹ بیسن اور ایس ڈی پی او کلفٹن نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، جبکہ شواہد اکٹھے کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کیا گیا ، ایس ایس پی مہزور علی جائے وقوعہ کے معائنے کے دوران تقریباً 25 سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ایک بوری میں بند، رسیوں سے جکڑی ہوئی اور جزوی طور پر قبرستان میں دفن پائی گئی ، ایس ایس پی مہزور علی
ابتدائی معائنے کے مطابق مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے جبکہ اس کی دائیں آنکھ بھی غائب تھی لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (JPMC) منتقل کیا گیا ، ایس ایس پی مہزور علی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور تلاش ایپ (Talash App) کی مدد سے مقتول کی شناخت کامران خان عرف شینا ولد گل لالے کے نام سے کر لی ، ایس ایس پی مہزور علی ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول منشیات کے استعمال اور دیگر جرائم میں ملوث تھا، جبکہ گھر میں والدہ اور بہن کے ساتھ اکثر جھگڑا بھی رہتا تھا ، ایس ایس پی مہزور علی دورانِ تفتیش مقتول کے بھائی شیر محمد کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے منتقل کیا گیا، جہاں اس نے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ، ایس ایس پی مہزور علی مزید تفتیش کے دوران دوسرے بھائی وحید علی کے مبینہ طور پر قتل میں ملوث ہونے کے شواہد بھی سامنے آئے ، ایس ایس پی مہزور علی
مقتول کو مبینہ طور پر تکیے سے منہ دبا کر قتل کیا گیا، جس کے بعد لاش کو رسیوں سے باندھ کر بوری میں بند کیا گیا اور ہندو قبرستان میں دفن کر دیا گیا ، ایس ایس پی مہزور علی پولیس نے پیشہ ورانہ تفتیش اور فوری کارروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کا معمہ صرف 6 گھنٹوں میں حل کر لیا اور دونوں نامزد ملزمان شیر محمد اور وحید علی کو حراست میں لے لیا ، ایس ایس پی مہزور علی واقعے کے تمام پہلوؤں سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے
کراچی تھانہ بوٹ بیسن پولیس نے اندھے قتل کا معمہ صرف 6 گھنٹوں میں حل کر لیا، مقتول کے دو بھائی گرفتار
What’s your Reaction?
+1
+1
+1
+1
+1