ٹھٹہ(رپورٹ ذوالفقارعلي) ایس ایس پی ٹھٹہ کی زیر صدارت ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں ضلع بھر تمام افسران کے ساتھ اہم میٹنگ کا انعقاد، بھترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی زیر صدارت ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج سی آئی اے ٹھٹہ، انچارج پولیس پوسٹز، انچارج 15 مددگار بیس ٹھٹہ، ہیڈ آف برانچز کے ساتھ اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ کے دوران ضلع بھر میں مجموعی امن و امان کی صورتحال، رپورٹڈ / انرپورٹڈ کرائم، پولیس کی مجموعی کارکردگی اور جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے آئی جی پی سندھ جاوید عالم اوڈھو اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات کی روشنی میں افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں کرائم پے کنٹرول کو مزید مؤثر بنایا جائے، جبکہ لسٹڈ، مرڈر کیسز میں اشتہاری اور انعام یافتہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث اشتہاری، روپوش اور مطلوب ملزمان کے خلاف بلا تاخیر اور ٹھوس کارروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے.مزید برآں، اسپیشل برانچ کی جانب سے مرتب کردہ منشیات فروشوں کی کیٹیگری وائز فہرستوں (A+, A, B, C) کی روشنی میں مربوط حکمت عملی کے تحت ضلع بھر میں کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ خاص طور پر تعلیمی اداروں اور ان کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی عمل میں لانے پر زور دیا گیا۔انہوں نے پولیس پیٹرولنگ اور پکٹنگ اور سنیپ چیکنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور دورانِ ڈیوٹی تمام اسٹاف کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔آخر میں ایس ایس پی ٹھٹہ کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران جن میں پہلی پوزیشن پر ایس ڈی پی او ساکرو ڈی ایس پی محمد علی ڈامرا کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ گھارو سب انسپیکٹر فدا خاصخیلی، دوسری پوزیشن پر ایس ایچ او تھانہ ساکرو انسپیکٹر گلزار علی تنیو اور تیسری پوزیشن پر ایس ڈی پی او ٹھٹہ ڈی ایس پی واجد تھیم کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ انسپیکٹر ریاض حسین سومرو، انچارج DIC ٹھٹہ انسپیکٹر فیصل شفیع میمن، ایس ایچ او تھانہ جھمپیر سب انسپیکٹر غلام حسین پیرزادہ، انچارج 15 مددگار بیس ٹھٹہ انسپیکٹر حسین جاکھرو، انچارج چھتوچنڈ سب انسپیکٹر محمد حسن پتافی، انچارج پولیس پوسٹ بگھاڑ موری اے ایس آئی فرمان علی بھٹو کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ بھترین کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا جبکہ غفلت یا ناقص کارکردگی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایس ایس پی ٹھٹہ کی زیر صدارت ایس ایس پیآفس ٹھٹہ میں ضلع بھر تمام افسران کے ساتھاہم میٹنگ کا انعقاد، بھترین کارکردگی دکھانے والےافسران کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
What’s your Reaction?
+1
+1
+1
+1
+1