سکھر: آئس نے نوجوان نسل کو نگلنا شروع کر دیا، ایس پی کے ایکشن کے آگے لابیاں دیوار بن گئیں

سکھر (رپورٹ عبدالجبار نوناري) سکھر میں آئس کا نشہ نوجوانوں کو تیزی سے تباہ کر رہا ہے۔ اسکول، کالج کے بچے، محنت مزدوری کرنے والے نوجوان، سب اس لعنت کی لپیٹ میں آ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق جب بھی ایس پی سکھر اس دھندے کے خلاف ایکشن لیتا ہے تو کچھ بااثر لابیاں بیچ میں آ جاتی ہیں۔ سفارشیں شروع ہو جاتی ہیں، دباؤ ڈالا جاتا ہے اور کارروائی ادھوری رہ جاتی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو اب سوچنا ہوگا۔ صرف چھاپے مارنے سے نشہ ختم نہیں ہوگا۔اب 3 کام فوری کرنے ہوں گے:1. مستقل پالیسی: آئس کے ڈیلروں کے لیے کوئی معافی نہیں، جیل اور جائیداد کی ضبطی۔2. نوجوانوں کی بحالی: نشے میں پھنسے بچوں کے لیے سکھر میں فری بحالی مرکز اور کونسلنگ۔3. لابیوں کا خاتمہ: جو بھی ڈیلر کو بچائے، اس کے خلاف بھی کارروائی ہو۔اہل سکھر نے مطالبہ کیا ہے کہ قانون کو اب حرکت میں آنا ہوگا، ورنہ کل ہمارے گھروں کے بچے بھی اس آگ میں جل جائیں گے۔

What’s your Reaction?
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *