حیدرآباد پولیس کی کارروائیاں جیب کاٹ کر شہریوں کو قیمتی اشیاء سے محروم کرنے والی خواتین سمیت 5 ملزمان گرفتار

حیدرآباد(رپورٹ ذوالفقارعلي) حیدرآباد پولیس کی کارروائیاں جیب کاٹ کر شہریوں کو قیمتی اشیاء سے محروم کرنے والی خواتین سمیت 5 ملزمان گرفتارحیدرآباد پولیس نے ایک اور احسن اقدام کرتے ہوئے انتھک محنت اور کاوشوں سے گمشدہ کو تلاش کرکے ورثا کے حوالے کردیاتھانہ سٹی ایس ایچ او انسپکٹر طاہر مغل کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں سٹی پولیس کو مورخہ 31 اکتوبر کو ایک 14 سالہ بچے کی گمشدگی کی اطلاع ملی جس پر ایس ایچ او سٹی انسپیکٹر طاہر مغل نے ایس ایچ او حالی روڈ انسپکٹر آغا اسد پٹھان اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ تمام تر وسائل اور کاوشوں کے ذریعے گمشدہ بچے بنام ثناء اللہ ولد جبران علی عمر 14 سال کو تلاش کرلیا
گمشدہ بچے کو تلاش کرنے کے بعد ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کے احکامات پر بچے کو بحفاظت اسکے ورثا کے حوالے کردیا گیا جس پر گمشدہ بچے کے والدین نے حیدرآباد پولیس کا شکر ادا کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کی کاوشوں اور احسن اقدام کو سراہا  سٹی پولیس نے مزید کارروائی کے دوران شہریوں کی جیب کاٹنے والی خواتین گروہ کی 2 خواتین کو گرفتار کرلیا، گرفتار خواتین رش کے دوران شہریوں کی جیب کاٹ کر انہیں قیمتی اشیاء نقدی، موبائل فونز سے محروم کرنے میں سرگرم تھی گرفتار خواتین کی شناخت جمیلہ خاصخیلی اور پروین خاصخیلی کے ناموں سے ہوئی، جبکہ گرفتار خواتین نے اپنی ایک اور ساتھی کے ہمراہ چند روز قبل تھانہ سٹی کی حدود المدینہ چوک ریشم بازار میں ایک شخص کی جیب سے پرس نکالنے کی واردات کا اعتراف کیا، جس کا مقدمہ کرائم نمبر 191/2026 زیر دفعہ 379,34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج ہے
مزید ایک اور کارروائی کے دوران منشیات سپلائر جمشید یوسفزئی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1 کلو 38 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 192/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3
(C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھانہ کینٹ ایس ایچ او سب انسپیکٹر ارسلان مہر کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کینٹ پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے  ضیاء الدین پارک کے قریب سے منشیات فروش بنام احسان آرائیں کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 5 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 202/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
تھانہ جی او آرایس ایچ او سب انسپیکٹر شبیر لغاری کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی جی او آر پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے منشیات فروش بنام محمد بلال شیخ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 300 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 117/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3
(A) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

What’s your Reaction?
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *