سکھر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو نہ پایا جا سکا، مسلح ملزمان نوجوان سے موٹر سائیکل چھین کر فرار

سکھر(رپورٹ عادل خان)سکھر شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی، مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان ایک اور نوجوان سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈکیتی کا شکار نوجوان فیض محمد ولد محمد پنہل انڑ احتجاج کے لیے سکھر پریس کلب پہنچ گیا۔اس موقع پر نوجوان نے بتایا کہ سائٹ ایریا تھانے کی حدود میں بی ایڈ کالج کے باہر دو مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسلحے کے زور پر اسے روک کر اس کی یونیک موٹر سائیکل ماڈل 2027 چھین لی اور فرار ہوگئے۔متاثرہ نوجوان نے کہا کہ شہر میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں، جبکہ پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔اس نے ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر سے مطالبہ کیا کہ چھینی گئی موٹر سائیکل واپس دلوائی جائے اور واردات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
 

What’s your Reaction?
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *