مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے سینئر رہنما یونس راجپوت نے کہا ہے کہ مرکزی قیادت نے کارکنان کو مایوسی و بے بسی اور محرومی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے،

سکھر(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے سینئر رہنما یونس راجپوت نے کہا ہے کہ مرکزی قیادت نے کارکنان کو مایوسی و بے بسی اور محرومی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، قیادت کارکنان کے مسائل سے لاتعلق ہوگئی ہے، قیادت کو کارکنوں کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں، پارٹی میں مسائل کا انبار ہے اور حل کرنیوالا کوئی نہیں، صوبائی قیادت بھی ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھی ہے، کوئی دورے نہیں کئے جارہے جو کہ افسوس ناک ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران و کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی و بیروزگاری کے سبب عام آدمی کی زندگی عذاب بن گئی ہے، بجلی نہ ہونے سے کاروبار ٹھپ ہورہا ہے، ترقی خام خیالی و خواب تک محدود ہوگئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف تین بار وزارت عظمیٰ کے منصب پر جلوہ گر ہوئے مگر عوام بالخصوص پارٹی کارکنان آج بھی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، اعلی قیادت کو ورکرز کی حالت زار پر توجہ دینی چاہیے، مضبوط تنظیمی نیٹ ورک قائم کیا جائے، عہدیداران کو مختلف شہروں کے دورے کرکے کارکنان کو درپیش مسائل حل کروانے کا پابند بنوائیں تاکہ پارٹی کے لئے شب و روز انتھک محنت کرنے والے کارکنان سکون کا سانس لے سکے.

What’s your Reaction?
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *