روہڑی پریس کلب میں ایڈووکیٹ عرفان علی داؤدپوتو کی سالگرہ کی شاندار تقریب، سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافیوں کی شرکت

روہڑی (بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت ایڈووکیٹ عرفان علی داؤدپوتو کی سالگرہ کی پروقار تقریب روہڑی پریس کلب میں منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، سماجی، صحافتی اور تاجر برادری کی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران کیک کاٹا گیا اور مہمان خصوصی کا ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا گیا، جبکہ انہیں اجرک، سندھی ٹوپی اور پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے گئے۔ تقریب سے روہڑی پریس کلب کے صدر مجاہد بوزدار، ہیومن رائٹس یونٹی فاؤنڈیشن کے مرکزی چیئرمین ایڈووکیٹ الٰہی بخش میتلو، روہڑی یونین آف جرنلسٹس کے صدر محمد عثمان گھنیو اور جنرل سیکریٹری اے ڈی گھنیو نے خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ عرفان علی داؤدپوتو کی سیاسی و سماجی خدمات، عوام دوستی اور صحافی برادری کے ساتھ تعاون کو سراہا۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ عرفان علی داؤدپوتو نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور عوام کی خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی کوششوں سے روہڑی اور سکھر میں صاف پانی، تعلیمی اداروں، سڑکوں، پارکوں، سیوریج اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت روہڑی کو سندھ کا ماڈل شہر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ تقریب میں آل روہڑی تاجر برادران کے سرپرست سید عمران شاہ، محمد حاصل جتوئی، ابوالکلام قریشی، ملک عمران شاہد، آغا جبار خان، امان اللہ شیخ، عبدالمجید کٹپر، شاہد میرانی، جمال الدین کٹپر، غلام مصطفیٰ عمرانی، مبشر قریشی، مزمل قریشی، فیصل جتوئی، عبدالغفار چھجن اور فرحان گھنیو سمیت صحافیوں، تاجروں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی، جبکہ مہمانوں کی چائے سے تواضع بھی کی گئی۔

What’s your Reaction?
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *