اسلام آباد میں گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی مبینہ خودکشی کے واقعے پر پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ 

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے لائبہ کے بیرون ملک تعلیم کی خواہش سے ناجائزہ فائدہ اٹھایا، طالبہ نے بیرون ملک تعلیم کی خواہش میں ملزم کو مختلف مواقع پربھاری رقم دی، پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے ملزم کو ادائیگیوں کا بینک ریکارڈ بھی حاصل کرلیاہے جب کہ ملزم سے برآمد موبائل فون فارنزک تحقیقات کے لیے لیبارٹری بھجوادیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لائبہ کا رابطہ ایک جاب انٹرویو کے دوران ملزم نعمان سے ہوا تھا جس نے طالبہ کو بیرون ملک داخلہ کرانے میں مدد کی آفرکی، رقم وصولی کے باوجود کام نہ ہونے پر والدین نےکاغذات چیک کرائےتو جعلی نکلے۔

پولیس کے مطابق رقم واپس کرنے کے مطالبے پر ملزم نے ساتھی خواتین کا سہارا بھی لیا، ملزم ساتھی لڑکی کے ذریعے یا خود لڑکی بن کرایس ایم ایس کےذریعےدھوکا دیتا رہا، ملزم نعمان اپنی فیملی سے الگ کرائےکےکمرے میں رہائش پذیرتھا۔

What’s your Reaction?
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *