سکھر (رپورٹ دانش راجپوت): سیپکو سب ڈویژن اولڈ سکھر کی جانب سے بجلی چوری اور غیرقانونی کنڈا کنکشنز کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا، جس کے دوران بوزدار گلی، رائل روڈ سمیت مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زائد غیرقانونی کنڈا کنکشن منقطع کرکے تاریں قبضے میں لے لی گئیں۔ آپریشن ایس ای فرید احمد پٹھان، ایکس ای این کاشف گلزار، ایس ڈی او سید وقار شاہ، عقیل دایو اور لائن سپرنٹنڈنٹ وقار نوناری کی قیادت میں کیا گیاجس میں سیپکو عملے نے بھرپور حصہ لیااس موقع پر عملے کا کہنا تھا کہ سیپکو کے سی ای او اعجاز احمد چنہ کی خصوصی ہدایات پر بجلی چوری کے خاتمے کے لیے دن رات کارروائیاں جاری ہیں، سکھر اور گھوٹکی ڈویژن میں بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے واضح کیا کہ بجلی چوری اور غیرقانونی کنڈا کنکشنز میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بجلی چوروں کے خلاف سیپکو کا بڑا کریک ڈاؤن، 200 سے زائد غیرقانونی کنڈا کنکشن منقطع، تاریں ضبط، کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان
What’s your Reaction?
+1
+1
+1
+1
+1