ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی پولیس شہید عبدالعزیز بلو ریکروٹ ٹریننگ سینٹر میں پولیس کانسٹیبلز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت

 حیدرآباد ( رپورٹ ذولفقار علي)ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی پولیس شہید عبدالعزیز بلو ریکروٹ ٹریننگ سینٹر میں پولیس کانسٹیبلز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکتپرنسپل ریکروٹ ٹریننگ سینٹر ایس پی ابرار محمد اعوان نے ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کا تقریب میں آمد پر استقبال کیا۔پولیس کانسٹیبلز کی تربیت مکمل ہونے پر منعقدہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر تربیت مکمل کرنے والے جوانوں نے مہمانِ خصوصی کو سلامی کے چبوترے پر سلامی پیش کی۔پریڈ کے اختتام پر ایس ایس پی حیدرآباد نے پریڈ گراؤنڈ میں جوانوں کی شاندار پریڈ کا معائنہ کیا اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور تربیت کو سراہا۔اس موقع پر ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے تربیت مکمل کرنے والے پولیس اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہآپ سب پولیس فورس کا مستقبل اور عوام کے تحفظ کی اہم ذمہ داری کے امین ہیں۔ قانون کی بالادستی، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور معاشرے میں امن و امان کا قیام اب آپ کے کندھوں پر ہے۔ پولیس کا اصل مقصد عوام کی خدمت اور انہیں بلا امتیاز انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔آپ اپنے فرائض ہمیشہ ایمانداری، دیانت داری، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ سرانجام دیں۔ قانون کی پاسداری کو اپنی اولین ترجیح بنائیں، شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور احترام سے پیش آئیں اور اپنے کردار و عمل سے محکمہ پولیس کا وقار بلند کریں۔ یاد رکھیں کہ ایک اچھا پولیس افسر وہی ہے جو اختیارات کو ذمہ داری سمجھے اور عوام کے اعتماد پر پورا اترے۔

What’s your Reaction?
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *