سکھر (رپورٹ ماجد محمود)کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی نے جاری انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں بشیر آباد پبلک اسکول سکھر اور ماڈرن پبلک اسکول، شاہ فہد کالونی سکھر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعینات پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر سکھر نے پولیو ٹیموں سے بچوں کی ویکسینیشن، گھر گھر رسائی اور مہم کے مقررہ اہداف سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کو یقینی بنایا جائے اور کوئی بھی بچہ ویکسینیشن سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ قومی فریضے کو پوری ذمہ داری، محنت اور لگن سے انجام دیں، جبکہ مہم کی مؤثر نگرانی اور مقررہ مائیکرو پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے دورے کے دوران ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر جمیل احمد اور دیگر افسران بھی بھی کمشنر سکھر کے ہمراہ تھے۔
کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی نے جاری انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں بشیر آباد پبلک اسکول سکھر اور ماڈرن پبلک اسکول، شاہ فہد کالونی سکھر کا دورہ کیا
What’s your Reaction?
+1
+1
+1
+1
+1