چائنہ کے ساتھ 70 سال سے زائد عرصے پر محیط تعلقات ہیں : وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی سکھر آمد، اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، ایم این اے نعمان اسلام شیخ، میئر سکھر و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ، چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ اور سید اسد علی شاہ بھی موجود تھے.
اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیر سے صوبائی وزراء اور انویسٹرز کے ساتھ چائنہ جا رہا ہوں، چائنہ میں تھر کول کی بہتری، تھر کول کی انویسٹمنٹ، ای وی اسکوٹیز کی تیاری کے پلانٹ لگانے سمیت 15 ایم او یوز دستخط کر رہے ہیں، چائنہ کے ساتھ 70 سال سے زائد عرصے پر محیط تعلقات ہیں، انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سے دوستی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے شروع کی تھی. وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے ملک کے مفاد میں بہت اہم کام کیے ہیں، تھر کول سے زیادہ پیداوار شروع ہوگئی ہے جس کا افتتاح چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پراونشل این ایف سی ایوارڈ دیا جائے گا تاکہ صوبہ اپنے وسائل پیدا کر سکیں، سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے آبادگاروں کو سبسڈی دی جا رہی ہے اور گندم وافر مقدار میں موجود ہے، سرکاری گندم جاری کی جا رہی ہے تاکہ قیمتوں کو مستحکم رکھا جا سکے. انہون نے کہا کہ چین کے ساتھ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے پر پیش رفت نہ ہونے پر وفاقی حکومت سے شکوہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہان ہم مقامی اداروں کو یونین کونسل سطح پر پیسے دے رہیں اور سندھ وہ صوبہ ہے جہاں مقامی حکومتیں ہیں اور کام بھی کر رہی ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے پراونشل فنانس کمیٹی کو مقامی اداروں کے پاس موجود پئسوں کا احتساب کرنے کے لیے متحرک کر دیا ہے، انہوں نے بتایا کہ جہاں سندھ حکومت کے اپنے ریسورسز کم پڑ جاتے ہیں تو ایسی صورت میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت بھی منصوبے مکمل کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسا کام کیا ہے کہ تھر کول پروجیکٹ سے بجلی کے حصول سے پورے ملک کا بھلا (فائدہ) ہوا ہے، پیپلز پارٹی کبھی نہیں چاہے گی کہ کوئی غیر آئینی کام ہو، پی ٹی آئی کے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ملک جب پہلے سے دہشتگردی کا شکار ہو تو ایسے میں پی ٹی آئی کی قیادت کو سوچنا ہوگا کہ ان کی موجودہ سرگرمی سے کیا نتائج اخذ ہو سکتے ہیں.

بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ خیرپور فیض محل پہنچے اور خیرپور میرس ریاست کے آخری ولی عہد ہز ہائینس میر علی مراد خان ٹالپر کے انتقال پر ان کے فرزند میر مہدی رضا ٹالپر سے تعزیت کی اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ، ایم این اے نعمان اسلام شیخ، پی پی پی ضلع خیرپور کے صدر اور پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے نواب خان وساں اور درگاہ سچل سرمست کے گادی نشین خواجہ عبدالحق فاروقی کے علاوہ پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

What’s your Reaction?
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *