کراچی ( رپورٹ ذولفقار علي)ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروشی اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت محمد تنویر ولد محمد ذاکرین، محمد عقیل ولد محمد صغیر، محمد شاہزیب ولد عبدالطیف اور احسن علی ولد فیض علی ہوئی گرفتار ملزمان محمد تنویر کے قبضے سے 08 گرام آئس جبکہ محمد عقیل کے قبضے سے 06 گرام آئس برآمد کی گئیتینوں ملزمان کے خلاف مقدمات الزام نمبر 388/2026، 390/2026 اور 391/2026 بجرم دفعہ 9(2)1، SCNA/2024 ایکٹ کے تحت درج کیے گئے ہیںدوسری جانب گرفتار ملزم احسن علی کے قبضے سے تھانہ فیروزآباد کی حدود سے چوری ہونے والی موٹر سائیکل نمبر KGQ-1467، میکر ایشیا ہیرو 70، رنگ سیاہ، ماڈل 2013 برآمد کر لی گئی ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 1191/2026 بجرم دفعہ 381-A تعزیراتِ پاکستان تھانہ فیروزآباد میں درج ہے۔گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔
کارروائیاں تھانہ آرام باغ اور تھانہ صدر پولیس نے انجام دیں
ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروشی اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
What’s your Reaction?
+1
+1
+1
+1
+1